We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہور میں مہنگائی کی روک تھام کیلئے30 افراد پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم

لاہور میں مہنگائی کی روک تھام کیلئے30 افراد پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم

لاہور (یو این این ) ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کی روک تھام ،تھوک و پرچون ریٹ پر پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں کنٹرول و مانیٹرنگ اور گراں فروشی پر قا بو پانے کے لیے 30افراد پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔اور اس ضمن میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کمیٹی ارکین سرکاری و غیر سرکاری پر مشتمل ہوگی۔سرکاری ممبران میں ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز،اے ڈی سی آر،ڈائریکٹر زراعت،اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈائریکٹر لیبر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شامل ہیں۔غیر سرکاری ممبران میں ندیم احمد بارا، ملک سرفراز کھوکھر،محمد امین ذوالقرنین، میاں یاسر نواز، رضوان فر یاد،میاں اخلاق احمد، عابد میر، ندیم احمد بٹ، فیصل حاکم،شعیب خان، شاہد منیر ملک، افتخار یوسف، حاجی محمد اسلم، حافظ عارف گجر، چوہدری عظمت گوندل، ملک افتخار، بابر علی اور چوہدری اعجاز شامل ہیں۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر53فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور66افراد کو حراست میں لے لیااور07دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ35500روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com