We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہور میں قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن کلین اپ ، ٹاسک فور س قائم

لاہور میں قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن کلین اپ ، ٹاسک فور س قائم

لاہور (یو این این )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور شہر میں قبضہ گروپوں، لینڈ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کے لئے کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ہے ، کمشنر لاہور مجتبیٰ پراچہ کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کو تین روز میں ترجیحات کا تعین کر کے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ٹاسک فورس کا اہم اجلاس صوبائی وزیرہاو¿سنگ میاں محمود الرشید کی صدارت میں ہوا جس میں ٹاسک فورس کو ہدایت کی گئی کہ قیمتی سرکاری اراضی کو قابضین سے واگزار کروانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے تعاون سے مشترکہ آپریشن کیا جائے۔ کریک ڈائون آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع کیا جائے اور قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ زیرقبضہ جائیدادوں کی فہرستوں کی تیاری اور تجاوزات کی نشاندہی کا کام مکمل کر لیا گیا، اور قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کےلئے آپریشن کے لئے درکار پولیس فورس کی بروقت فراہمی کے لئے اضافی نفری کا بھی بندوبست کر لیا گیا ہے

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com