We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہورمیں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کارروائی ،10ملزمان کو 74ہزارروپے جرمانہ

لاہورمیں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کارروائی ،10ملزمان کو 74ہزارروپے جرمانہ

ملزمان کو را طوطے ، شارک کی غیر قانونی نیٹنگ، گھریلوچڑیاں اورسانڈے فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا

لاہور (یو این این )ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈپارکس پنجاب ثناء اللہ کی ہدایت پرڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرتنویر احمد جنجوعہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے لاہورکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے را طوطے ،شارک کی غیر قانونی نیٹنگ گھریلو چڑیاں اور سانڈے فروخت کرنے کے جرم میں 10افراد کو حراست میں لیکر مجموعی طورپر 74ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈلائف لاہور تنویر احمدجنجوعہ کی سربراہی میں وائلڈلائف انسپکٹر عثمان مشتاق ،وائلڈلائف واچرز نوید اختر اورنوید اسحاق پر مشتمل چھاپہ مارٹیم نے لاہور کے بارڈرایریا کے علاقے ہیر پنڈ میں را طوطے کی نیٹنگ میں ملوث بشیراحمد ، مقصود الحسن اور اسد ریاض کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے جال اور دیگر سامان شکار برآمد کرلیا۔ملزمان کی درخواست پر ان سے 30ہزارروپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے خزانے میں جمع کرادیاگیا ہے۔ایک دوسری کارروائی میں اسی چھاپہ مارٹیم نے رات گئے ٹھوکر نیاز بیگ پرناکہ لگا کے شارک کے 2غیر قانونی شکاریوں شہزاد اور فریاد احمد کو حراست میں لے کر ان سے 20ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصو ل کیا۔ گھریلو چڑیوں اورسانڈے کی فروخت کی روک تھام کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے چھاپہ مار ٹیم نے شہرکے مختلف علاقوں سے 5ملزمان مختار احمد ، محمدجنید ، سجاد علی ، ندیم پرویزاور محمد اکمل کورنگے ہاتھو ں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چڑیاں اور سانڈے برآمدکرلیے۔ بعدازاں ملزمان کی درخواست ان سے مجموعی طور پر24ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے چڑیوں کو آزاد اور کیس کو نمٹا دیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف ثناء4 اللہ نے چھاپہ مارٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں اسی طرح تندہی سے اپنے فرائض انجام دینے اور غیر قانونی شکار اورنیٹنگ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com