We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاہورجلو موڑ میں چوری کے الزام میں دکانداروں کا 2خواتین پر بہیمانہ تشدد

لاہورجلو موڑ میں چوری کے الزام میں دکانداروں کا 2خواتین پر بہیمانہ تشدد

لاہور(یو این این)جلو موڑ کے علاقے میں جی ٹی روڈ مارکیٹ کے دکانداروں نے چوری کے الزام میں 2 خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔لاہور میں جی ٹی روڈ مارکیٹ میں دکانداروں نے قانون کی دھجیاں اڑادیں۔ تاجروں نے کپڑے کا تھان چوری کرنے کے الزام میں دو خواتین کو مغوی بنالیا۔ ملزمان نے خواتین کو پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے ان پر لرزہ خیز تشدد کیا۔خواتین کو نہ صرف بہیمانہ انداز میں مارا پیٹا گیا بلکہ ان کی سرعام تذلیل بھی کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں ملزمان بے بس اور مجبور خواتین پر ڈنڈوں، لاتوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کی شناخت چوہدری اعجاز مناواں کے نام سے ہوئی جس نے اپنے ساتھیوں سمیت اس جرم کا ارتکاب کیا۔ چوہدری اعجاز مناواں کا تعلق کبڈی فیڈریشن سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com