We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لارڈ میئر لاہور سے چائینز وفد کی سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقات

لارڈ میئر لاہور سے چائینز وفد کی سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقات

لاہور (یو این این)لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ٹاؤن ہال میں 6رکنی چائینز وفد نے سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقات کی۔چائنیز وفد نے غیرملکی و مقامی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کیلئے کرنل (ر) مبشر جاوید سے تبادلہ خیال کیا۔ مےئر لاہو رنے چائینز وفد کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع و سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن یقینی دہانی کرائی۔

لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پرمیونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آبادزونمیں شہاب چوک، ملت روڈ، گل باغ سکیم سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔راوی زون میں بیگم کوٹ، شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر سٹورمیں جمع کروا دیا گیا۔عزیز بھٹی زون میں مولنگ روڈسے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔نشتر زونمیں گرین ٹاؤن ،محرم الحرام کے جلوس کے راستے سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔علامہ اقبال زون میں کھاڑک نالہ ،محرم الحرام کے جلوس کے راستے سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کرسٹورمیں جمع کروادیاگیا۔ داتاگنج بخش زونمیں عالمگیر روڈ ، اسلام پورہ ، پیر مکی سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔ گلبرگ زون میں بلوچ روڈ ، لبرٹی سے تجاوزات کا سامان 1ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیاجبکہ سنٹرل اسکواڈ نے یتیم خانہ ، بندروڈ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا یا ۔ اس مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان 11ٹرکوں میں لاد کر متعلقہ سٹوروں میں جمع کروایا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com