We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنما اشتہاری قرار

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنما اشتہاری قرار

کراچی(یو این این)لاؤڈ اسپیکر ایکٹ خلاف ورزی کیس میں عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، کنور نوید اور حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دیدیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے، متعلقہ تھانوں میں اشتہار آویزاں کیے جن میں کہا گیا کہ ملزم روپوش ہوگئے ہیں، تاہم ملزمان پیش نہ ہوئے، جب کہ حیدرعباس رضوی بیرونِ ملک فرار ہوگئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری ممکن نہیں لہذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔ عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، کنور نوید اورحیدرعباس رضوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقدمے میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور ڈاکٹر فاروق ستار ضمانت پر ہیں، دونوں پر 5 ستمبر کو فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com