We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قونصلیٹ حملہ: سوہائے عزیز نے بہادری کی مثال قائم کردی

قونصلیٹ حملہ: سوہائے عزیز نے بہادری کی مثال قائم کردی

کراچی ( یو این این )چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اے ایس پی سوہائے عزیرکو سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ اور ائی جی سندھ کی جانب سے شاباشی دی گئی۔کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سوہائے عزیر جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے پولیس افسران میں شامل تھیں، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے انہیں شاباشی دی۔ذرائع کے مطابق چینی قونصل جنرل کو بریفنگ کے وقت وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر اے ایس پی سوہائے عزیز کو شاباش دی اور کہا کہ ’سوہائے عزیز! آپ نے بہادری کی مثال قائم کی ہے۔‘ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہ ہیں ہماری خواتین جو سب سے آگے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی سوہائے عزیز کی بہادری پر اپنے ٹوئٹ میں ان کی بہادری کو سراہا ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے بھی سوہائے عزیز کو کاندھے پر تھپکی دی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اے ایس پی سوہائے عزیز اور ایس ایچ او کلفٹن کی بروقت کارروائی سے حملہ اور پیچھے ہٹے۔ چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام ہونے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چینی قونصل جنرل سےملاقات کی اورکارروائی سے متعلق آگاہ کیا۔اس کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی چینی سفیر سے گفتگوہوئی جس میں وزیرخارجہ نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com