We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قوم کی وزیراعظم عمران خان سے وابستہ توقعات کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

قوم کی وزیراعظم عمران خان سے وابستہ توقعات کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(یو این این)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ قوم کی وزیراعظم عمران خان سے وابستہ توقعات کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے سردارعثمان بزدار کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تبدیلی لوگوں کے بہترمستقبل کے لئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب وروزمحنت کرنا ہوگی، وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کی توقعات پرپورا اترے گی، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفرشروع ہوچکا ہے جب کہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، صوبہ بھرمیں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے، پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہوگا، پولیس کے رویے میں تبدیلی ہرقیمت پرلائیں گے، پولیس نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ہے۔دوسری جانب عمائدین نے کہا کہ سردارعثمان بزدارکا پنجاب کا وزیراعلی بننا حقیقی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے اور یہ عثمان بزدار محروم اورپسماندہ علاقوں کی ترقی کے نقیب ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com