We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قوم کی عزت، قوم کا وقار، قومی پرچم کےساتھ غیرملکی خاتون کا کھلواڑ

قوم کی عزت، قوم کا وقار، قومی پرچم کےساتھ غیرملکی خاتون کا کھلواڑ

اسلام آباد(یو این این)قوم کی عزت قوم کا وقار قومی پرچم کے ساتھ غیر ملکی خاتون نے کھلواڑ کیا، پی آئی اے کے طیارے کے اندر اور باہر خاتون پرچم کے ساتھ رقص کرتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی میں صرف ایک دن رہ گیا ہے اس موقع پر غیرملکی خاتون کی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔پی آئی اے طیارے کے اندر اور باہر خاتون قومی پرچم کے ساتھ کی کی ڈانس کررہی ہے، غیرملکی خاتون نے انتہائی غیر مہذبانہ انداز میں رقص کیا۔غیرملکی خاتون کو پی آئی اے کے طیارے تک رسائی کس نے دی اور قومی پرچم کے ساتھ رقص کرتی خاتون کی ویڈیو کیوں اور کس مقاصد کے لیے بنائی گئی، خاتون کو رقص کی اجازت کس نے دی، پی آئی اے انتطامیہ جواب دینے سے قاصر ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے غیرملکی خاتون کے پی آئی اے طیارے میں قومی پرچم کے ساتھ رقص کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔چیئرمین نیب نے پی آئی اے کے سی ای او کا اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے قومی پرچم کی بیحرمتی کے ذمہ دار افسران کے خلاف نشاندہی کرکے کارروائی کا حکم دیا ہے۔جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ شرمناک حرکت پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے، متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن ہوگا، غیرملکی خاتون پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسے پہنچی، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے کہا ہے کہ طیارے میں غیرملکی خاتون کے رقص سے پی آئی اے کا تعلق نہیں ہے، غیرملکی سیاح نے یہ سب کچھ اپنے طور پر کیا ہے۔مشہود تاجور کے مطابق غیرملکی خاتون کو طیارے تک رسائی کیسے ملی، نہیں جانتا ہوں، خاتون کی ویڈیو پی آئی اے فیس بک پیج سے ہٹادی گئی ہے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔رقص پر تنقید کی جارہی ہے، میرا ارادہ کسی کی تضحیک نہیں تھا.غیرملکی یورپی سیاح ایوابیانکا زوبک نے پی آئی اے طیارے میں ڈانس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ گھنٹوں سے میڈیا پر ویڈیو کو لے کر تنقید کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں پی آئی اے کی فلائٹ سے کراچی آرہی تھی اور میرا ارادہ پاکستان میں ٹورازم کو پروموٹ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے پسند بھی کیا ہے تاہم رقص کو لے کر جس کا دل دکھا ہے میں اس سے معافی مانگتی ہوں میرا ارادہ کسی کا دل دکھانا نہیں تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com