We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قوم پاناما لیکس میں بے نقاب دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی منتظر ہے، جماعت اسلامی

قوم پاناما لیکس میں بے نقاب دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی منتظر ہے، جماعت اسلامی

دکھاوے کے اقدامات اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے اب عوام کو بہلایانہیں جاسکتا، میاں مقصودکی مختلف عوامی وفود سے گفتگو
لاہور(یو این این)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ملک میں بدعنوانی ناسور بن چکی ہے۔میگااسکینڈلزسامنے آرہے ہیں مگر گرفتاریاں عمل میں نہیں آرہیں۔ کرپشن کے بڑے مقدمات کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔چیئرمین نیب کی طرف سے کرپشن کیسزکو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کاعزم حوصلہ افزا ہے۔قوم منتظر ہے کہ پاناما لیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر436پاکستانیوں ، کرپٹ عناصراورکمیشن مافیا کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزعوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ نااہل افراد کی تعیناتیاں ،کرپشن،اقرباپروری اور موروثیت ہے،ان سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔روایتی سیاست سے نجات کے لیے قوم نے دوپارٹی نظام کومستردکیاہے۔محض کردار بدلنے سے مثبت تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔عوام حقیقی معنوں میں فرسودہ نظام سے نجات چاہتے ہیں۔محض دکھاوے کے اقدامات اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے اب عوام کو بہلایانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ احتساب کانظام بلاتفریق چلنا چاہئے اور اس سے سیاسی انتقام کی بو نہیں آنی چاہئے۔ملک کو کرپٹ افراد نے جتنا نقصان پہنچایا ہے اتناکسی نے نہیں پہنچایا۔وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ان کاتعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو،انہیں فی الفورگرفتار کیاجائے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ چوروں،لٹیروں،جاگیرداروں،وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی جگہ اسمبلیوں میں نہیں۔70برسوں سے مٹھی بھراشرافیہ نے ملک وقوم کے ساتھ سنگین کھیلواڑ کیاہے اور عوام کے جذبات کو مجروح کیاہے۔نئی بننے والی حکومت نے اگر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم نہ کیا توان کا انجام بھی ماضی کے حکمرانوں جیساہوگا۔لوگوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ملکی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرناہوگا۔محازآرائی کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com