We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قومی دولت کی لوٹ مار کرنیوالے انجام دیکھ کر اکٹھے ھورہے ہیں، فیاض الحسن چوھان

قومی دولت کی لوٹ مار کرنیوالے انجام دیکھ کر اکٹھے ھورہے ہیں، فیاض الحسن چوھان

مولانا فضل الرحمن لوٹ مار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وہ احتساب سے بچ نہیں پائیں گے: وزیر اطلاعات و ثقافت
وزیراعظم اور وزیراعلی عوامی مینڈیٹ کے تحت عوامی دولت واپس لیکر قومی خزانہ میں جمع کرائیں گے، میڈیا سے گفتگو
لاہور(یو این این)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوھان نے کہا ہے کہ اسمبلی کا وقار اور اس کے ڈیکورم کا خیال رکھنا تمام اراکین کی ذمہ داری ہے اوروہ قانونی اور اخلاقی طور پربھی اسکے پابند ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، حمزہ شہباز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مولانا فضل الرحمن 73کے آئین کی آڑ لیکر 74 قسم کی کرپشن اور 75 قسم کی اقربا پروری کرتے ہیں اوراصول کے بجائے وصول کی سیاست پر کاربند ہیں فیاض الحسن چوھان نے کہا کہ ہر کرپٹ سیاستدان اپنے اپنے طور سے کرپشن، لوٹ مار منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کے استحصال میں ملوث ھوتا ہے لیکن جب قانون کا شکنجہ اس کے گرد تنگ ھونے لگتا ہے یہ سارے سیاستدان لٹیرے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔یہ لوگ جو مرضی کرلیں مگر ہمیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے یہ مینڈیٹ ملا ہے کہ گزشتہ 10 سے خصوصا’’اور 40 سال سے عموماً قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب کرنا ہے اور ان سے لوٹی گئی رقوم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔اعلیٰ عدلیہ اور ادارے آپ سے پوچھ گچھ میں مکمل آزاد ہیں اور آپ کو لوٹ مار کا حساب دینا ھوگا۔ بعد ازاں پنجا ب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چار روز سے ن لیگ کے اراکین اجلاس میں نہیں آ رہے مگر حاضری ضرور لگا رہے ہیں تا کہ ٹی اے ڈی اے لینے کا موقع نہ ہاتھ سے نکل جائے۔ مسلم لیگ کے اراکین چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے کے مقولے پر یقین رکھتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com