We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس تیرہ اگست کی صبح دس بجے طلب

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس تیرہ اگست کی صبح دس بجے طلب

اسلام آباد(یو این این) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تاریخی اجلاس کے لئے خصوصی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس تیرہ اگست کی صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تاریخی اجلاس کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ، 13 اگست کو ہونے والے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب ہوگا، جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے تحریک انصاف نے اسد قیصرکو نامزد کردیا ہے جبکہ عمران خان قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اٹھارہ اگست کووزیراعظم کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اراکین کی سہولت کے لئے اسمبلی کمیٹی روم نمبردو میں خصوصی استقبالیہ مرکز بھی بنا دیا گیا ہے جبکہ سروس برانچ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ، ہر ممبرکو مہمانوں کے لئے دو گیلری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نینومنتخب ارکان کوسرکلرجاری کر دیا ہے، سیکرٹریٹ افتتاحی اجلاس کے سلسلے میں گیارہ اگست اوربارہ اگست کوکھلا رہے گا۔ واضح رہے نگراں وزیر اعظم نے صدر پاکستان ممنون حسین کو قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری ارسال کی تھی، جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے 13اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس طلب کیا۔ صدر مملکت نے غیر ملکی دورہ بھی ملتوی کردیا، فیصلہ نگران وزیرقانون علی ظفر سے ملاقات میں ہوا تھا، صدرممنون حسین نے نجی دوریپر اسکاٹ لینڈجانا تھا۔ خیال رہے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یقین ہے پہلے مرحلے میں ہی وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا، سادہ اکثریت کے لیے ایک سو باہتر ارکان کی حمایت چاہیے، پی ٹی آئی کے پاس تو ایک سو اکیاسی ووٹ ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com