We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قومی اسمبلی میں سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر بحث

قومی اسمبلی میں سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر بحث

اقومی اسمبلی میں اراکین میں گرما گرم بحث، تلخ کلامی قومی اسمبلی میں رہنما مسلم لیگ ن سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر گرما گرم بحث دیکھتے ہوئے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمانوید قمر نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پروڈکشن آرڈر اس کا حق ہوجاتا ہے،قومی اسمبلی میں شرکت کر کے رکن اسمبلی اپنے حلقے کے لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے،سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کو موقع دیا جائے کہ وہ ایوان میں صورت حال سے آگاہ کریں،گرفتاریاں جاری رہیں تو اجلاس اڈیالہ جیل میں نہ بلانا پڑ جائے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اپوزیشن پر کڑی تنقید سے ن لیگ کے ارکان نے شور شرابا کیا جس سے ایوان میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔ اپوزیشن اور سرکاری بینچوں کے ارکان کے درمیان تندتیز مکالموں کا تبادلہ ہوا۔ن لیگ کے شور شرابے پر فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی سیاسی تربیت میں مسئلہ ہے، یہ پارٹی ضیائنے بنائی تھی، ان کی تربیت اچھی نہیں ہوئی اس لیے دوسروں کی بات نہیں سنتے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com