We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قطر کےخصوصی ایلچی کی اسرائیلی وزیر دفاع سے خفیہ ملاقات

قطر کےخصوصی ایلچی کی اسرائیلی وزیر دفاع سے خفیہ ملاقات

غزہ پٹی(یو این این) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے فلسطین کے لیے خصوصی ایلچی محمد العمادی نے قبرص میں اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین سے ایک خفیہ ملاقات کی ہے جس میں فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ’حماس‘ کے ساتھ جنگ بندی کےامور پر بات چیت کی گئی۔اسرائیل سے عبرانی کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطری مندوب اور لائبرمین کے درمیان خفیہ ملاقات 22 جولائی کو ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی بالخصوص دوحہ کی طرف سے غزہ کے لیے مالی امداد پر بات چیت کی گئی۔آوی گیڈور لائبرمین سرکاری دورے پر قبرص میں تھے جہاں قطری مندوب نے ان سے ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق قطری مندوب نے اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات میں غزہ کی پٹی میں انسانی بحران ختم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس کے علاوہ غزہ میں جنگی قیدی بنائےگئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے حوالےسے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسرائیل نے قطر کی ثالثی سے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تجویز مسترد کردی تھی اور اس سلسلے میں مصر کو زیادہ قابل اعتبار قراردیا تھا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com