We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین

قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین

دبئی(یو این این)قطری حکومت کی جانب سے دانستہ طورپر عازمین حج کے سعودی عرب کے سفرمیں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد نے مناسک حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر سعودیہ کی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن روکنے کے لیے آن لائن سروسز معطل کردی تھیں مگر اس کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد دیگر ذرائع کا استعمال کرکے حج کے لیے سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین ہے اور ان کے اس دینی جذبے کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سراہا ہے۔ سعودی قیادت کا کہنا ہے کہ قطر سے آنے والے عازمین حج ان کے خاص مہمان ہیں اور انہیں ہرممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطری عازمین حج قطر کی سرکاری ایئرلائن کے سوا کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کے ذریعے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com