We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قصور اور فیروزپور روڈ کے تاجروں اور صنعتکاروں کا پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان

قصور اور فیروزپور روڈ کے تاجروں اور صنعتکاروں کا پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی حمایت کا اعلان

برآمدی صنعتوں کے لئے بجلی و گیس سستی کی جائے ، پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ نہیں کر پا رہا، میاں انجم نثار، شیخ آصف ، محمد علی میاں
لاہور (یو این این )پیاف فاﺅنذرز الائنس نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میںگیس کے نرخ نہ بڑھائے جائیں برآمدی صنعتوں کے لئے بجلی و گیس سستی کی جائے خظے کے دیگر ممالک کی نسبت ملکی صنعتوں کو بجلی و گیس پہلے ہی زیادہ نرخوں پر مل رہی ہے جس کے باعث پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مقابلہ نہیں کر پا رہا جسکے باعث پاکستان کی انڈسٹری بد حالی کا شکار ہے ان خیالات کے اظہار پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی قیادت نے اتوار کے روز قصور کے پر تپاک استقبالیہ کے موقع پر کیا قصور کی تاجر برادری نے ہمیشہ کی طرح متحد و یک جان ہو کر پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے قائدین میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف چوہدری خادم حسین عرفان اقبال شیخ میاں وقار احمد، شیخ محمد ابراہیم، شیخ انیس ارشد اور امیدواران کا برواز اتوار بھرپور استقبال کیا اور قصور کے مقامی ہال میں ایک عظیم الشان جلسہ میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا قصور کے تاجر راہنماﺅں میں محمد نعیم صفدر، سعد وسیم، چوہدری ذوالفقار، علی بھولا، حاجی منیر احمد حاجی یعقوب حسین،حاجی محمد عامر شیخ، شیخ اعجاز احمد ، نوید اشرف بھٹی، حاجی غلام قادر صابر، محمد اکرم مغل،حاجی ذیشان الٰہی، حاجی مقصود احمد، چوہدری زاہد حسین و دیگر نے پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے قائدین اور امیدواران کا پر وقار استقبال کیاتاجروں کے ساتھ امیدواران کو یقین دہانی کرا ئی کہ سابقہ برسوں کی طرح قصور کے تمام ووٹر پیاف فاﺅنذرز الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔ الائنس کے قایدین میاں انجم نثار اور میاں محمدعلی اور شیخ محمد آصف نے لاہور چیمبر کے قصور ممبران پر زور دیا ہے کہ موجودہ الیکشن میں پیاف فاﺅنذرز الائنس کے ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس امیدواران کو ووٹ دے کرکلین سویپ کامیابی دلائیں تاکہ لاہور چیمبر میں خدمت کے اعلیٰ معیار کے مزُید زیر تکمیل منصوبے خوش اسلوبی سے مکمل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر ایگزیکٹو کمیٹی میں الائنس کی سولہ سیٹیں پہلے سے موجود رہیں گی ۔ بقایا سیٹوں پر الا ئنس کی کامیابی سے چیمبر میں ہم آہنگی کا ماحول برقرار رہے گا ۔دریں اثنا فیروز پور روڈ ویلفیر آرگنائزیشن سے چئیرمین میاں عبد الزاق ادیب اقبال شیخ فروہ کے نو منتخب چیئرمین ملک ریاض وائس چیئرمین اسد چوہدری دیگر نے آج پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے عہدیداران اور امیدواران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر قئدین نے کہا کہ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے ہمیشہ ہماری آواز کو حکومت کے ایوانوں تک پہنچایا ہے۔ ہم اس کی فتح کے لیے جان لڑا دیں گے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے چئیرمین میاں انجم نثار نے کہا کہ انشاءاللہ اگلا سال لاہور چیمبر کی تاریخ کا سنہرا سال ہو گا جس میں تاجرون کی بہبود کے لیے انقلابی ایجنڈا ترتیب دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پیاف فاﺅنڈر الائنس ہی لاہور کی تاجر برادری کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے۔سینئر راہنما شیخ محمد آصف نے تمام بزنس مین کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 24-2ستمبر صنعتکاروں اور تاجروں کی فتح کا دن ہوگا ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com