We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قربانی کی آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کے انتظامات کئے جائیں، یونس دانش

قربانی کی آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کے انتظامات کئے جائیں، یونس دانش

عیدگاہوں میں خصوصی صفائی کے انتظامات کئے جائیں اور شہر کی تمام سڑکوں پر چونا لگایا جائے
حیدر آباد (یو این این)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے حیدرآباد شہر کی صحت صفائی کی ابتر صورتحال اوربلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی ناقص کارکردگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے پھلیلی پریٹ آباد ،گوشالہ ،اسلام آباد ،فقیر کا پڑ آفندی ٹاؤن ،،مارکیٹ ،ہیرآباد ،لیاقت کالونی ،الیاس آباد،لبرٹی ،سرفراز کالونی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرگندے پانی کے جوہڑ اوراور تالابوں کا منظر پیش کرر ہے ہیں عیدین کے موقع پر خصوصی صفائی کے انتظامات کا اعلان توکیا جاتا ہے مگرافسوس ان احکامات پر عمل نہیں کیا جاتا محض نمائشی اقدامات کر کے کروڑوں کے فنڈز پر ہاتھ صاف کر کے خوش نما دعویٰ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا روز کا معمول بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ عید قربان پر مسلمان سنت ابراھیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیتے ہیں لیکن بلدیہ اعلیٰ حیدرآباداس خوشی کے موقع پر غلاظت کے ڈھیروں اور گندے پانی کے جوہڑوں کو ختم کرنے کیلئے تیار نہیں ،کچرے کے ڈھیروں سے اٹھنے والا تعفن شہری کی زندگی کو اجیرن بنائے ہوئے ہے عید قربان پر آلائشوں کا ڈھیر مزید شہر کی ابتری کا باعث بنے گاسندھ حکومت بلدیہ کی ناقص کارکردگی کا فوری نوٹس لے عید گاہوں ،مساجد ،پارک ،اور کھلے میدانوں کے اطراف سے کچرے کے ڈھیر فوری ختم کئے جائیں ،نالیوں سے ابلنے والے گندے پانی کی روک تھام کی جائے عیدگاہوں میں خصوصی صفائی کے انتظامات کئے جائیں اور شہر کی تمام سڑکوں پر چونا لگایا جائے قربانی کی آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ عید قرباں پر شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com