We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

قائد کے پاکستان میں سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے، فیاض الحسن چوہان

قائد کے پاکستان میں سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے، فیاض الحسن چوہان

اقلیتی نوجوان بھائیوں نے تبدیلی کے لیے ہر موقع پر وزیر اعظم کا ساتھ دیا ہے،صوبائی وزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب
قیام پاکستان میں اقلیتوں کے ووٹ نے بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کا خطاب
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قائد کے پاکستان کے حقیقی تصور کو اجاگر کر رہی ہے جس میں رنگ، مذہب اور ثقافت کی کوئی تقسیم ملحوظ نہیں رکھی جائے گی سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔ہمیں اپنے اندر احساس محرومی اور احساس بیگانگی کو ختم کر کے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اقلیتوں کو بھی قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے۔ پی ٹی آئی نوجوانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ نوجوانوں اور خصوصا ہمارے اقلیتی نوجوان بھائیوں نے تبدیلی کے لیے ہر موقع پر وزیر اعظم کا ساتھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے جمعرات کے روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر میں پنجاب یوتھ کونسل اور روٹری کلب کے مشترکہ تعاون سے قائد اعظم ڈے او رکرسمس کی خوشیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن نے کہاکہ قائداعظم و علامہ اقبال کے ارشاد اور آئین کی روشنی میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور ہمیں اپنے اندر احساس محرومی اور احساس بیگانگی کوختم کرنا ہوگا تاکہ متحد ہوکر کر وطن عزیز کو آگے لے کر چلیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور اعجاز عالم بھی موجود تھے۔ اعجاز عالم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ تحریک پاکستان میں اقلیتی رہنماؤں نے قائداعظم اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ قیام پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں اور اقلیتوں کے فیصلہ کن ووٹ سے کامیابی حاصل ہوئی۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں سکھ، ہندو مسیحی سب کے حقوق اس وطن میں اْسی طرح محفوظ ہیں جتنے پاکستان میں مسلمانوں کے محفوظ ہیں۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان تیمور بھٹی سمیت پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز،ڈی جی پلاک صغریٰ صدف،صدر روٹری کلب محمد مشتاق،چیئرمین پنجاب یوتھ کونسل ڈاکٹر نور،ریجنل ڈائریکٹر انسانی حقوق لبنیٰ منصور،مختلف اسکولوں کے بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کے ساتھ سول سوسائٹی سے منسلک لوگوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے کیا گیا جبکہ ڈاکٹر نور نے تمام شرکاء4 کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو قائداعظم کی زندگی اور آج کے دور میں مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت بارے روشناس کرانا ہے۔تمام مقررین نے اپنے خطابات کے دوران پاکستان کے حصول میں قائداعظم کی کاوشوں کو سرا ہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر کرسمس کی آمد اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزرا نے پنجاب یوتھ کونسل کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر کرسمس کی آمد اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com