We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فیصل آباد ، نان فارمل سکول میں خواجہ سراؤں کی جشن آزادی کی تقریب

فیصل آباد ، نان فارمل سکول میں خواجہ سراؤں کی جشن آزادی کی تقریب

فیصل آباد (یو این این )ایشیاء کے پہلے نان فارمل سکول میں خواجہ سراؤں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوم آزادی پاکستان منا یا اس موقہ پر خواجہ سراؤں ملی نغمے گا کر داد حا صل کی ہمیں آنے جا نے میں مشکلات کا سا منا رہتا ہے ہمیں کو ئی مکان کرا ئے پر نہیں دیتا معاشرے میں ہمیں حقارت کی نگاہ سے دکھا جاتا ہے بہت برے اور گھٹیا مذاق برداشت کر نا پڑتے ہیں خو ا جہ سراء تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز خواجہ سراؤں کے ایشیاء کے پہلے نان فارمل سکول خواجہ سراء پیلس میں پہلی مرتبہ درجنوں خواجہ سراؤں نے پاکستان کی تا ریخ میں 71واں یوم آزادی بھرپور جوش وجذبے سے منا یا اس موقہ پر ضواجہ سراؤں نے ملی نغمے گا کر خوب داد وصول کی اس موقہ پر مہمان خصو صی انجمن تا جران سٹی کے صدر خواجہ شا ہد رزاق سکا یو آزادی کے حوالے کیک کا ٹٹنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم ان کو آج سے خواجہ سراء نہیں کہیں گے بلکہ بھا ئی اور بہن کہہ کر پکاریں گیانہیں معاشرے میں وہ عزت دیں گے جو ایک عام فرد کی ہے انہیں تعلیم دیکر روزگار کی فراہمی کے لیے بھی کوشش کر یں گے پرنسپل نان فارمل سکول میڈم سعدیہ نے کہا کہ فیصل آباد میں ایشیاء کا پہلا نان فارمل سکول شروع کر کے بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ 6ماہ پہلے یہی خواجہ سراء یوم آزادی اور دیگر ایسی تقریبات میں سڑکوں پر ما نگتے پھرتے نظر آتے تھے اور تھوڑی سی تربیت سے پاکستا نی قوم کی طرحباعزت طریقے سے یوم آزادی منا رہے ہیں خواجہ سراء علی مسکان اور کشش نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں آنے جا نے میں مشکلات کا سا منا رہتا ہے ہمیں کو ئی مکان کرا ئے پر نہیں دیتا معاشرے میں ہمیں حقارت کی نگاہ سے دکھا جاتا ہے بہت برے اور گھٹیا مذاق برداشت کر نا پڑتے ہیں جذبات میں آتے ہو ئے ونہوں نے کہا کہ ہم بھی اللہ کی مخلوق ہیں اللہ نے ہمیں اگر اس طرح پیدا کیا ہے تو اس میں ہمار کیا قصور ہیمعاشرہ ہمیں باعزت طریقے جینے کیوں نہیں دیتا انہوں نے کہ ہم دنیاوی تعلیم کے سا تھ ساتھ دینی تعلیم بھی حا صل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح عام افراد کی قومی شنا خت شنا ختی کارڈ ہے اس ہماری بھی قومی شناخت قومی شناختی کارڈ ہی ہیہم اپنے شنا ختی کارڈ پر ولدیت کے خا نے میں اپنے والد کا نام لکھوایں گے جنہوں نے ہمیں پیدا کیا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہمیں بھی معاشرے میں وہی عزت دی جا ئے جو عام افراد کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ناچ گا نے کی بجا ئے پارلر سیلون بنا نے کو تر جیح دیں گے ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com