We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فوج،عدلیہ پرگھناﺅنے الزامات ، افضل قادری کیخلاف مقدمہ،خادم رضوی گرفتار

فوج،عدلیہ پرگھناﺅنے الزامات ، افضل قادری کیخلاف مقدمہ،خادم رضوی گرفتار

لاہور (یو این این)فوج ،عدلیہ کیخلاف گھناﺅنے الزامات پر پیر افضل قادری کیخلاف مقدمہ، خادم رضوی کو گرفتار کرلیاگیا ہے ،تحریک لبیک پاکستان سربراہ کے اہلخانہ نے خادم حسین رضوی کی لاہور میں ان کے حجرے سے گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب گجرات پولیس نے تحریک لبیک کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،ادھر ملک بھر کی طرح کراچی ،پشاور،لاہور،گوجرانوالہ ،کامونکی میں بھی تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا خادم رضوی سے متعلق اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق۔خادم حسین رضوی کے اہلخانہ نےٹی ایل پی سربراہ کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔خادم رضوی کے اہلخانہ کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں لاہور میں ان کے حجرے سے گرفتار کیا گیاہے۔ٹی ایل پی سربراہ کے بیٹے سعد نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کےعلاوہ تنظیم کے تمام ضلعی سر برا ہا ن کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے رہنماوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے تصدیق کی کہ ان کے رہنماوں کو مساجد میں چھاپے مار کر گرفتار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے 30 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔راولپنڈی سے ٹی ایل پی کے 59 رہنماوں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک کے ڈویڑنل صدر سید عنایت الحق شاہ کو نظر بند کرنے کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔نظر بندی کے نوٹی فکیشن کے مطابق سید عنایت الحق شاہ کو 15 روز کیلئے جیل میں نظر بند کیا جائے گا۔دریں اثنا ملک بھر کی طرح پشاورمیں بھی تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا ہے۔ گلبرگ کے علاقے عزت خان چوک سے تنظیم کے کارکن شکیل عمرزئی کوگرفتار کرلیا گیا۔ ِخاندانی ذرائع کے مطابق تھانہ گلبرگ اور تھانہ غربی پولیس مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل میں شکیل عمر زئی کوپکڑکر ساتھ لے گئی۔کراچی میں بھی خادم رضوی کی گرفتاری کی اطلاع پر نکلنے والے تحریک لبیک کارکنوں کیخلاف پولیس نے کریک ڈاﺅن کیا اور نمائش چورنگی پر شیلنگ کی گئی،جس سے کارکنان منتشر ہوگئے،تحریک لبیک کے ترجمان کے مطابق پولیس نے تحریک لبیک کارکنان کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب گجرات پولیس نے تحریک لبیک کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس تھانہ اے ڈویژن گجرات نے اے ایس آئی بشیر احمد کی رپورٹ پر پیر محمد افضل قادری کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ادھروفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا خادم رضوی سے متعلق اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے،اس کاروائی کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے درپیش آئی۔ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، موجودہ کاروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں،صو رتحا ل مکمل کنٹرول میں ہے عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکمل تعاون کریں۔تحریک لبیک پاکستان کے ”لاک ڈون“ کو روکنے کیلئے تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی اور مولانا اشرف جلالی کی گرفتاریوں کے بعد وفاقی دارلحکومت میں بھی گرینڈ اپریشن شروع کر دیا گیا ہے وفاقی دارلحکومت میں پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے پانچ سو سے زائد کارکنوں اور رہنماﺅں کو گرفتار کر لیا تھا،ملتان کے مختلف علاقوں سے رات گئے تک پولیس نے 15سےزائدرہنماﺅں کوگرفتارکیا گیا‘ گرفتارکئےجانےوالوں میں حسیب انور اظہری‘ قاری صدیق‘ ملک ظفراقبال‘آصف بشیر‘حافظ عابد‘ نویداحمد‘اسامہ‘ صوفی حنیف ‘بلال‘مفتی اعجازاحمد‘ شاکراسلم‘ یوسف اور عطارساقی اورمظہر شامل ہیں‘گرفتاریاں ملتان شہرکےعلاوہ جلالپور اورشجاع آبادکی گئیں۔خانیوال سے بھی پولیس نےرات بھرمختلف مقامات پر چھاپے مارکرتحریک لبیک کے60سے زائدکارکنوں اورعہدیداران کوگرفتارکیا،شجاع آباد میں مولانا صاحبزادہ حسیب اظہری اورقاری صدیق کی گرفتاری کی خبرشہرمیں پھیلنےپربڑی تعدادمیں لوگ تھانہ سٹی شجا ع آباد پہنچنے لگے جبکہ ایس پی میر روحیل کھوسوکے حکم پرتھانہ میں کسی بھی شخص کےداخلہ پرپابندی لگا دی گئی‘حاجی عاشق علی قادری نے نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی ظفرنے گرفتار یو ں سے لا علمی کااظہارکیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com