We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فواد چوہدری سے فرنٹیئر پوسٹ ورکرز نگران کمیٹی کے ممبر سید یاسر بخاری کی ملاقات

فواد چوہدری سے فرنٹیئر پوسٹ ورکرز نگران کمیٹی کے ممبر سید یاسر بخاری کی ملاقات

بعض سرکاری ادارے مخصوص ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ، نگران کمیٹی کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں ، یاسر بخاری
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئینی و قانونی طور پر ان کے تمام مسائل حل کرے گی ، وفاقی وزیر اطلاعات کی یقین دہانی
لاہور (یو این این )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے سپریم کورٹ کے حکم سے دی فرنٹیئر پوسٹ چلانے والی ورکرز نگران کمیٹی کے ممبر سید یاسر بخاری نے ملاقات کی ، نگران ورکرز کمیٹی کے ممبر نے وفاقی وزیر کو دی فرنٹیئر پوسٹ چلانے والی کمیٹی کو درپیش مشکلات ، اداروں کے عدم تعاون اور کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ سید یاسر بخاری نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ پرنٹروپبلشر رحمت شاہ آفریدی نے ادارے کے کارکنوں کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مطابق سپریم کورٹ میں اپنے ادارے کے تمام انتظامی معاملات ورکرز نگران کمیٹی کے سپرد کر دئے ہیں لیکن طے شدہ معاہدے کے مطابق مالی وسائل فراہم نہیں کئے جس کی وجہ سے تمام ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ورکرزنگران کمیٹی سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ادارہ ہذٰا کو چلانے کیلئے دن رات کوششیں کر رہی ہے ، تاہم مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے ورکرز نگران کمیٹی کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض سرکاری ادارے مخصوص ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور ورکرز نگران کمیٹی کو ناکام بنانے کیلئے رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں جس سے کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی ناممکن ہوتی جا رہی ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کی حکومت کارکنوں کے ساتھ ہے اور سپریم کورٹ کے ہر فیصلے پر من و عن عملدرآمد کرا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت دی فرنٹیئر پوسٹ کے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئینی و قانونی طور پر ان کے تمام مسائل حل کرے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور نہ صرف کارکنوں کے تمام حقوق دلائے گی بلکہ ان کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گی ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com