We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فنکاروں کے لئے4 لاکھ مالیت کے ہیلتھ کارڈ متعارف کروا رہے ہیں،فیاض الحسن چوہان

فنکاروں کے لئے4 لاکھ مالیت کے ہیلتھ کارڈ متعارف کروا رہے ہیں،فیاض الحسن چوہان

وائس آف پنجاب کے ذریعے نئے گلوکار سامنے لائے جائیں گے،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی فنکاروں‌سے گفتگو

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں 4لاکھ ما لیت کا آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کروایا جا رہاہے۔ جس سے ہر سال فنکاروں سمیت فنون لطیفہ سے وابستہ ہر شعبہ کے افراد مستفید ہونگے، ابتدائی مرحلے میں دس ہزار فنکاروں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی،فنکاروں کے لئے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے جن میں پرفارم کرنے پر ان کو ایک ایک لاکھ روپے دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار الحمراء ہال میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے فنون لطیفہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا کہ وائس آف پنجاب کے نام سے نئے گلوکاروں کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے زریعے نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ادب و ثقافت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے سفیر ہوتے ہیں جو ملکی ترقی اور نیک نامی کے لئے کام کرتے ہیں،ہم ان کو مشکل وقت میں بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ اطلاعات و ثقافت نے فنکاروں کی بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی ٹھوس نتائج کے حامل اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ بہتری کی طرف گامزن ہوتانظر آئے گا،الحمراء میں سپاہی مقبول حسین کی زندگی سے ماخوذ ڈرامہ پیش کیا گیا ہے جس کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے، اب ہم جہیز کی لعنت پر آگہی دینے کے لئے ڈرامہ بنانے جارہے ہیں۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہد آفریدی ہمارا ہیرو ہے کشمیر پورے پاکستان کا ہے۔اجلاس میں چیئرمین الحمراء توقیر ناصر،نامور ڈائریکٹر پرویزکلیم،اداکار خالد عباس ڈار،فلم ڈائریکٹر سید نور،گلوکار حامد علی خان،گلوکار انور رفیع،اداکاراورنگزیب لغاری،مصور غلام مصطفی،راحت نوید مسعود،گلوکارہ حمیرا ارشد کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com