We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فلموں تک محدود نہیں رہنا چاہتی، ٹی وی پر بھی کام کروں گی، حمائمہ ملک

فلموں تک محدود نہیں رہنا چاہتی، ٹی وی پر بھی کام کروں گی، حمائمہ ملک

لاہور(یو این این)اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ایکٹنگ کیلیے خود کوصرف فلموں تک محدود نہیں رکھنا چاہتی۔ مجھے ٹی وی ڈراموں میں جب کوئی اچھا کردارآفرہوگا تومیں ضرور کام کروں گی۔حمائمہ ملک نے کہا کہ جس طرح ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا بہت آسان دکھائی دیتا ہے اسی طرح لوگوں کا خیال ہے کہ فلم میں ایکٹنگ کرنا بھی شاید بہت آسان کام ہے لیکن میں یہ بات اپنے تجربے کی روشنی میں کہنا چاہتی ہوں کہ کیمرے سے باتیں کرنا اوراپنے تاثرات دکھانا انتہائی مشکل ترین کام ہے۔ یہ صرف وہی لوگ کرپاتے ہیں، جوخداد فنی صلاحیتوں سے مالامال ہوں۔حمائمہ ملک نے کہا کہ ایکٹنگ جس قدرمشکل کام ہے ، اتنا ہی دلچسپ بھی ہے۔ ایک وقت تھا جب خوبصورت پیراہن، قیمتی جیولری اورلانگ ہیل کے ساتھ ریمپ پرواک کرتے ہوئے ڈرلگتا تھا اوراس کیلیے بہت تیاری کرنا پڑتی تھی۔ کیونکہ ریمپ پرواک کرنے کا ایک مخصوص انداز ہے، جس کے بغیرریمپ پرچلنا بے معنی سا لگتا ہے۔ پھرٹی وی کمرشلٍ کا دورشروع ہوا اوریہ مرحلہ بھی خاصا مشکل تھا لیکن کڑی محنت اورآگے بڑھنے کے جذبے نے ان تمام مشکلات سے بچایا اوران امتحانات کوپاس کرتے ہوئے فلم کی طرف آئی توپھر پیچھے مڑکردیکھنے کا وقت ہی نہ ملا۔ میں کام کرتی رہی اورباصلاحیت لوگ مجھے ملتے رہے۔ جن کی رہنمائی کی بدولت میں ایک عام لڑکی سے ایک سپراسٹاربن پائی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ سفربہت مشکل تھا لیکن ایک مقام پرپہنچنے کے بعد سب کچھ اچھا لگنے لگتا ہے۔ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ابھی تومیری شروعات ہے اورمجھے بہت آگے تک جانا ہے۔ کیونکہ جب تک اس شعبے میں نہیں آئے تھے تویوں محسوس ہوتا تھاکہ یہ سب بہت آسان ہے اوراس کام کوکرنے کیلیے کچھ خاص جتن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگراس کام کوکرنے کے بعد پتہ چل رہا ہے کہ یہ بہت مشکل اورباریک کام ہے۔ یہ دور سے جتنا آسان دکھائی دیتا ہے، اتنا ہی چیلنجنگ ہے۔ ایک کردارکونبھانا اوراس کواپنے اوپرتاری کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com