We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی

فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی

غزہ (یو این این) فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ فائر بندی اور فتح تریک کے ساتھ مصالحت کے حوالے سے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ مصر کو حماس کے فیصلوں سے آگاہ کرنے کے لیے تنظیم کے رہ نماؤں کا ایک وفد قاہرہ روانہ ہو گا۔ دوسری جانب غزہ پٹی اور اس کے اطراف فائر بندی کی کوششوں کو زیر بحث لانے کے لیے اسرائیلی سکیورٹی امور کی کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز ایک بار پھر ہو گا۔ کابینہ نے دو روز قبل بھی اس موضوع پر بات چیت کی تاہم کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ غزہ پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ القسّام بریگیڈز کے دو ارکان جاں بحق ہو گئے۔ القسّام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں بریگیڈز کے ٹھکانے عسقلان کو نشانہ بنایا۔ بریگیڈز کے دونوں ارکان دوران تربیت جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح اسرائیلی فوج نے بھی اسی واقعے کے متعلق بیان میں تصدیق کی ہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں حماس کے زیر انتظام ایک ٹھکانے سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد قابض فوج نے فائرنگ کر کے جواب دیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com