We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فلاحی سرگرمیاں زندہ معاشرے کی نشانی :عمران خان سب کیلئے قابل تقلید ہیں ،عبدالعلیم خان

فلاحی سرگرمیاں زندہ معاشرے کی نشانی :عمران خان سب کیلئے قابل تقلید ہیں ،عبدالعلیم خان

اہم منصوبے شہباز شریف کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھے، مخیرحضرات فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
عام آدمی کی بہتری کیلئے صحت کے شعبے میں بہت سا کام ہونا باقی ہے،فری ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب میں گفتگو
لاہور(یو این این ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت کی جانے والی فلاحی سرگرمیاں کسی بھی زندہ معاشرے کی نشانی ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں تعلیم اور صحت کے میدان میں عمران خان بلا شبہ ہم سب کیلئے قابل تقلید ہیں جنہوں نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے قیام سے ملکی تاریخ میں نئی مثالیں قائم کی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں فری ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ہسپتال مریضوں کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں کیونکہ ہسپتالوں کی تعداد آبادی کے تناسب سے کہیں کم ہے ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف اپنی تختی نہ ہونے کے باعث شہباز شریف نے کئی ایک اہم منصوبے روکے اور وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور میاں میر ہسپتال جیسے عوامی فلاحی منصوبوں کو اپنی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھایا ، سینئر وزیر نے کہا کہ عام آدمی کی بہتری کیلئے صحت کے شعبے میں بہت سا کام ہونا باقی ہے جس کیلئے حکومت کے علاوہ نجی شعبے کو بھی بڑھ چڑھ کو حصہ لینا چاہیے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یہ فری ڈسپنسری کے قیام کا8واں منصوبہ تھا جسے زبیرہ یوسف ڈسپنسری کے نام سے فاضلیہ کالونی میں شروع کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ فاؤنڈیشن منور سلطانہ روڈ ، سلائیڈ پارک گڑھی شاہو،اچنت گڑھ ،ہوپ روڈ ، باجا لائن ، بستی سیدن شاہ اور میاں میر کالونی میں 7فری ڈسپنسریوں کے کامیاب منصوبے چلا رہی ہے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی طرف سے افتتاح کردہ فری ڈسپنسری میں دن 10سے2بجے اور سہہ پہر 3سے شام8بجے تک 2شفٹوں میں یہ فری ڈسپنسری مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولتوں کے علاوہ فری ادویات کی فراہمی ممکن بنائے گی جبکہ 2لیڈی ڈاکٹرز دیگر طبی عملے کے علاوہ خدمات سر انجام دیں گی، فری ڈسپنسری کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر (ر) خالد بشیر ، سابق ایم پی اے شعیب صدیقی ، مبین کمبوہ،شیخ عمران ، ملک فہد ،رانا منور،ڈاکٹر صغیر ، لکی خان اور حافظ عامر مغل بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی طرف سے اپنی جیب سے تعلیم ،صحت اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں فری ڈسپنسریوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس جیسے منصوبوں کو سراہا اور اُن کی کامیابی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com