We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

فصل ربیع کیلئے بلاسود قرضہ جات کی حد25 ہزارسے بڑھا کر30 ہزار کردی

فصل ربیع کیلئے بلاسود قرضہ جات کی حد25 ہزارسے بڑھا کر30 ہزار کردی

کاشتکاروں کو سمارٹ فونز کے ذریعے بھی قرضہ جات کے سٹیٹس کی بابت بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا، ترجمان زراعت پنجاب
لاہور (یو این این)حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر اب تک کامیابی سے جاری ای کریڈیٹ سکیم کا دائرہ کار اب بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سکیم کے پہلے مرحلے میں اب تک 3 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سودقرضہ فراہم کیا جا چکا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سکیم کے تحت اس سے قبل فصل ربیع کیلئے کاشتکاروں کو25 ہزار روپے فی ایکڑ بلا سود زرعی قرضہ کی سہولت دستیاب تھی جسے اب کاشتکاروں کے مفاد میں حکومت پنجاب نے30 ہزار روپے فی ایکڑ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ای کریڈٹ سکیم کے تحت اخوت،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام،ٹیلی نار بینک،نیشنل بینک آف پاکستان اور زرعی ترقیاتی بینک سے کاشتکار قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام نے کاشتکاروں کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔یہ قرضہ جات انتہائی شفاف انداز میں کاشتکاروں کو دیا جا رہا ہے۔کاشتکار اس سکیم میں حصہ لینے کیلئے تحصیل اراضی ریکارڈ سینٹرمیں اصل شناختی کارڈ،موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ہمراہ اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرواسکتے ہیں۔کاشتکاروں کو رجسٹریشن کے بعدسٹاف کی جانب سے ٹوکن جاری کیا جاتا ہے۔رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے۔اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار سے بینک اور متعلقہ ادارے کی جانب سے مزید کاروائی کیلئے رابطہ کیا جاتا ہے۔کاشتکارمزید معلومات اور اپنی رجسٹریشن کیلئے زرعی ہیلپ لائن کے نمبرز0800-15000 اور0800-29000 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے فراہم کردہ سمارٹ فونز کے ذریعے بھی کاشتکاروں کو قرضہ جات کے متعلق معلومات فراہم کی جا ئیں گی اور ساتھ ہی ربیع فصلات کے متعلق جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی بتایا جارہا ہے تاکہ کاشتکار اس پر عمل پیرا ہوکر اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com