We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غیر روایتی توانائی منصوبے شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر اختر ملک

غیر روایتی توانائی منصوبے شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر اختر ملک

برطانوی کمپنی وفدکی صوبائی وزیر توانائی سے ملاقات ، کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی خواہش

لاہور(یو این این )وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی انرجی ضروریات پوری کرنے کے لیے غیر روایتی توانائی منصوبے شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ کم قیمت اور ماحول دوست توانائی کا حصول ممکن ہو سکے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا خوش آئند امر ہے اور یہ موجودہ حکومت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی کمپنی اے کے انٹرپرائزز (نائک NAIK) لمٹیڈ کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ کمپنی کے وفد نے پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفد نے وزیرِ توانائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی را میٹریل کی فراہمی سے لے کر مکمل پاور پلانٹ کی تنصیب تک ہر قسم کی تکنیکی مدد کرنے کے لیے تیار ہے، اور ابتدائی طور پر 15 سے 20 ملین ڈالرز کا پراجیکٹ لگانے کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے وزیرِ توانائی کو مزید بتایا کہ کمپنی پہلے بھی ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کے لیے گزشتہ حکومتوں سے رابطہ کر چکی ہے لیکن خاطر خواہ جواب نہ ملنے کی وجہ سے منصوبے کامیاب نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کمپنی کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انیوں نے وعدہ کیا کہ سرمایہ کاری کی صورت میں ون ونڈو طرز پر کام کیا جائیگا۔ انہوں نے وفد کو پراجیکٹ کے لیے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے وفد کو اپنی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آنے کی دعوت دی تا کہ پلانٹ کی تنصیب کے لیے ضروری اقدامات کو عملی شکل دی جا سکے۔ کمپنی ابتدائی طور پر ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں تقریباً 20 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے۔ وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ بڑے شہروں کے نزدیک لگائے جائیں گے تا کہ ان شہروں کے کوڑا کرکٹ کو مناسب استعمال میں لایا جا سکے۔ مزید برآں فضائی آلودگی کے عنصر کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا اور صرف ماحول دوست توانائی منصوبوں کو این او سی دیا جائے گا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے مقامی ہنر مند افراد کو روزگار ملے گا اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے سے ہمارے مقامی نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com