We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غنویٰ بھٹو نے جمائما سے معافی مانگ لی

غنویٰ بھٹو نے جمائما سے معافی مانگ لی

کراچی(یو این این) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق الزام لگانے پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے معافی مانگ لی ہے۔ غنویٰ بھٹو نے جمائما اور ان کے بچوں کی ایک تصویر پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیاتھا کہ عمران خان کی فیملی اسرائیل کے دورے پر ہے، پاکستان اس کا کیا مطلب لے؟ تصویر میں جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اورسلیمان نظرآرہے ہیں جب کہ انہوں نے ایک ڈھیلا لباس بھی پہن رکھا ہے۔ غنویٰ بھٹو کی اس ٹوئٹ پرجمائما نے ردعمل میں جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا’’یہ تصویر اسرائیل کی نہیں میکسیکو کی ہے جہاں ہم لوگ چھٹیاں منانے گئے تھے، ہم لوگوں نے’’پونچوز‘‘پہنا ہواہے اور یہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے، غنویٰ بھٹو تمہیں شرم آنی چاہئیے۔‘‘ جمائما کے ٹوئٹ کے بعد غنویٰ بھٹو کو اپنی غلطی کااحساس ہوا اور انہوں نے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے لکھا ’’میرے خدا، یہ میکسیکو ہے، میں معذرت چاہتی ہوں، مجھ سمیت لوگ کیسے اندھے لوگوں کی طرح مفروضے قائم کرلیتے ہیں، لیکن مہربانی کرکے مجھے شرم پر لیکچر نہ دیں‘‘۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com