We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 160 ماہرین نے حصہ لیا

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 160 ماہرین نے حصہ لیا

جدہ(یو این این)حسبِ معمول 9 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔ الحرمین الشریفین کے امورکے ذمہ دار محکمے کی زیرنگرانی غلاف کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 160 ماہرین نے حصہ لیا۔غلاف کعبہ کی تیاری کے ذمہ دار شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم کے ڈائریکٹر جنرل احمد المنصوری نے کہا کہ آٹھ ذی الحج کو پہلے سے موجود غلاف کعبہ کو نماز ظہر کے بعد کھولا جاتا ہے اور یوم عرفہ یعنی نو ذی الحج کو پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔ پرانے غلاف کعبہ کو حکومت کے ’غلاف کعبہ گودام‘ میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ پرانے غلاف کعبہ کو ہرقسم کے نقصان سے بچانے کیلیے حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اگر کسی میوزیم کی طرف سے غلاف کعبہ کے لیے درخواست دی جائے تو اسے دے دیا جاتا ہے یا کسی ادارے کو ھدیہ بھی کیا جا سکتا ہے۔المنصوری نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خام ریشم استعمال کیا جاتا ہے جس کے اندرونی حصے کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔ 120 کلو گرام سنہری دھاگہ اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کو سیاہ رنگ سے رنگا جاتا ہے۔ اس کے کپڑے کی لمبائی 14 میٹر ہے جب کہ اس کی بالائی سنہری پٹی کی چوڑائی 95 سینٹی میٹر اور لمبائی 47 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ میں 16 مربع شکل کے ٹکڑے شامل کیے جاتے ہیں جن پر اسلامی عبارات منقش کی جاتی ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com