We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

مقبوضہ بیت المقدس(یو این این)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فریقین میں یہ جھڑپ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری جانب دونوں فریق طویل المیعاد جنگ بندی کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔ادھر اسرائیل کی جانب سے غزہ اور اسرائیل کے درمیان واحد تجارتی گذرگاہ ’ایریز‘ مسلسل دوسرے روز بھی بند رکھی جس کے نتیجے میں غزہ میں سامان کی ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایریز کراسنگ پوائنٹ پچھلے ایک ماہ تک بند رہی جس کے بعد فریقین کیدرمیان ایک جنگ بندی کی کوششیں شروع ہوئی اور اسرائیل نے یہ گذرگاہ کھول دی تھی مگر قابض فوج نے اسے دوبارہ بند کردیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ دو فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں فوجیوں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں فوج نے بھی فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ فلسطینیوں کی فائرنگ سے اسرائیلی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تام فلسطینیوں کی طرف سیجانی نقصان کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com