We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غریب عوام کو گھر کی فراہمی کے منصوبے پر کوتاہی برداشت نہیں، محمود الرشید

غریب عوام کو گھر کی فراہمی کے منصوبے پر کوتاہی برداشت نہیں، محمود الرشید

ملک بھر میں50لاکھ جبکہ پنجاب میں 25 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا گیا جسے پورا کر کے دکھائیں گے
اجلاس میں 15 رکنی کمیٹی قائم ، 15روز میں سفارشات کو مرتب کرکے مسودہ وزیراعظم کو پیش کیا جائیگا
لاہور (یو این این ) پنجاب حکومت نے اپنے منشور پر عملدرآمد پر کام تیز کر دیا، صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پنجاب میں30لاکھ گھروں کی فراہمی کے منصوبے کو قابل عمل بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، پرائیویٹ پارٹنر شپ سمیت مختلف تجاویز پر غور، ایڈیشنل سیکرٹری ہاﺅسنگ محمود حسن کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم،15روز میں سفارشات کو مرتب کرکے مسودہ وزیراعظم کو پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ہاﺅسنگ محمد حسن اقبال،50لاکھ گھروں کے منصوبے پر بننے والی ٹاسک فورس کے چیئرمین یعقوب اظہار، سربراہ اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈی جی ایل ڈی اے، ایڈیشنل سیکرٹری ہاﺅسنگ اور دیگر پرائیویٹ ایکسپرٹ نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز دیں، اجلاس میں غریب ترین طبقے، لو ئر مڈل کلاس اور مدل کلاس کے تین الگ الگ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبائی وزیر کو محکمہ ہاﺅسنگ کی ملکیتی اراضی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا کہ غریب عوام کو گھر کی فراہمی صرف سیاسی نعرے نہیں بلکہ بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی حکومت کے منشور کا حصہ ہے، اس منصوبے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ماضی میں روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا اور غریب کے جذبات سے کھیلا گیا لیکن ملک بھر میں50لاکھ جبکہ پنجاب میں 25 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا گیا جسے پورا کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران غریب شہری کو کم سے کم قیمت پر گھر کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں۔ صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے ایڈیشنل سیکرٹری ہاﺅسنگ محمود حسن کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی 15روز میں سفارشات مرتب کرے گی جسے حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائیگا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے منسٹر بلاک میں پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید کی پرواہ نہیں، اخلاقی طور پر کمزور ترین اپوزیشن کا سامنا ہے، حکومت کی ترجیح انسان ہیں تمام تر اقدامات اور قانون سازی عوام کے مفاد کو مد نظر رکھ کر بنائی جائے گی اسلئے اپوزیشن کا کوئی دباﺅ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی ہر مثبت تجویز پر غور کرینگے ماضی کی طرح اپوزیشن کو نظر انداز نہیں کرینگے۔ وفد میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ امتیاز، انجینئر عامر قریشی، شوکت بھٹی، حافظ ذیشان رشید اور دیگر شامل ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com