We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غریب اور عام آدمی کاپاکستان بنائیں گے، شیخ رشید

غریب اور عام آدمی کاپاکستان بنائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد(یو این این) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج شام لال حویلی میں جشن ہوگا، فضل الرحمان بھی آکر دیکھیں، آج شام کو عمران خان نے اتحادیوں کومدعو کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب اور عام آدمی کاپاکستان بنائیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھی نہیں چل سکتیں، جمہوریت کوآگے لیکر چلیں گے، تمام جماعتوں کیسامنے دوستی کا ہاتھ بنائیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا، آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کے لئے کام کریں گے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کاندھوں پر بھاری ذمے داری ہے ،عوام کو بہت توقعات ہیں ، مل کر چلیں گے تو مسائل حل ہوجائیں گے۔یاد رہے ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا، جس کے بعد ارکان کی جانب سے باری باری رجسٹرمیں دستخط کیے جا رہے ہیں۔ خیال رہے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ایک سواٹھاون نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) بیاسی نشستوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی ترپین نشستوں کے ساتھ تیسر ے نمبر پر ہے۔ متحدہ مجلس عمل پندرہ نشستوں کے ساتھ چوتھے، متحدہ قومی موومنٹ سات نشستوں کے ساتھ پانچویں، مسلم لیگ (ق) پانچ نشستوں کے ساتھ چھٹے، بلوچستان عوامی پارٹی پانچ نشستوں کے ساتھ ساتویں اور بلوچستان نیشنل پارٹی چار نشستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ جی ڈی اے نے قومی اسمبلی میں کل تین نشستیں حاصل کیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com