We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غریب آدمی کے لیے جانوروں کی انشورنس کاعمل شروع کیاجائے گا، فیصل جبوآنہ

غریب آدمی کے لیے جانوروں کی انشورنس کاعمل شروع کیاجائے گا، فیصل جبوآنہ

اینیمل ایکٹ 1890کی ترمیم حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ، مشیروزیراعلیٰ پنجاب کا جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب
لاہور (یو این این )جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اوربروک ہسپتال فاراینیمل کے مشترکہ تعاون سے فلیٹیز ہوٹل لاہورمیں ایک پروقار تقریب کاانعقادکیاگیاجس کامقصد عوام میں جانوروں کی صحت و تندرستی کی حفاظت ، ویلفیئر اوربقاء سے متعلق آگاہی و شعوراجاگرکرناتھا۔اس اجلاس کی صدارت فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کی جس میں رکن صوبائی اسمبلی مس سعدیہ سہیل رانا کے ہمراہ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)ڈاکٹر جمیل بسرا ، ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن ڈاکٹرآصف رفیق، رجسٹرارلائیوسٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی، ڈائریکٹرلاہورڈویژن ڈاکٹرمحمداشرف ایڈیشنل ڈائریکٹرلاہور ڈاکٹرمحمدزبیرباری اوربروک ہسپتال فاراینیمل کے ریجنل منیجرلیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمدارشدانصاری نے شرکت کی۔ محکمہ لائیوسٹاک کے شعبہ نشرواشاعت نے تقریب کے شرکاء اورعوام الناس کی آگاہی کے لیے لائیوسٹاک سے متعلقہ لٹریچر،پمفلٹس اورکتابچے بھی مفت فراہم کئے جن کو مویشی پال حضرات نے بہت پسندکیا۔ اس موقع پرموبائل ٹریننگ بس،موبائل ویٹرنری ڈسپنسری اورکسٹمائزڈ موٹرسائیکلزعوام کودکھائی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک فیصل حیات خان جبوآنہ نے کہاکہ آج ہم سب اس دن کی مناسبت سے اکٹھے ہوئے ہیں جوکہ ایک فرد کی سوچ وکاوش سے 1925کو شروع ہوا اور بعدازاں آہستہ آہستہ چندممالک سے نکل کر دنیابھرمیں منایاجانے لگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ و بروک کااشتراک اورمل کرکام کرنے کاجذبہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ اینیمل ایکٹ 1890کاحوالہ دیتے ہوئے مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کہاکہ موجودہ حکومت حالات کے مطابق اس ایکٹ میں پنجاب اسمبلی کے ذریعے مناسب ترامیم کرکے نافذ کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب حکومت غریب آدمی کی بہبود کے لیے جانوروں کی انشورنس کے سلسلے میں قانون سازی کررہی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com