We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

غذائی قلت کاحل لائیوسٹاک کی بہترپیداوارپرمنحصر ہے، فیصل جبوآنہ

غذائی قلت کاحل لائیوسٹاک کی بہترپیداوارپرمنحصر ہے، فیصل جبوآنہ

محکمہ لائیوسٹاک کے منصوبہ جات سے عام آدمی مستفیدہوگا اورملکی معیشت بھی بہترہوگی،مشیروزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (یو این این )غذائی قلت اوربچوں کی سٹنٹڈ گروتھ کاحل لائیوسٹاک کی بہترپیداوارپرمنحصر ہے یہ بات فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے ماڈل مارکیٹ کاہنہ میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب کااہتمام محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے کیاتھا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک تھے۔ ان کے ہمراہ سمیرااحمدایم پی اے، نیلم حیات ایم پی اے اور غلام دیوان سابقہ ایم پی اے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ گھریلومرغبانی کوفروغ دینے اور متوسط طبقے کوسستے داموں مرغیاں فراہم کرنے کی اس تقریب میں پولٹری فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کی کثیرتعداد بھی شریک ہوئی۔ تقریب کے شرکاء نے حکومتی اقدام کو خوب سراہا اورپولٹری یونٹس کے حصول میں خصوصی دلچسپی کااظہارکیا۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کہاکہ ہماری حکومت کا مقصد غریب آدمی کی روزمرہ زندگی کو بہتربنانااور تمام ممکنہ سہولیات اس کی دہلیز تک پہنچاناہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کاسٹاف ہرلمحہ لائیوسٹاک فارمرز کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے۔ مویشی پال اورمرغبان حضرات 080009211پرمفت کال کرکے محکمہ کے متعلقہ افسران واہلکاران سے باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک کے عوامی بہبود کے منصوبہ جات کاتذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ کے ان منصوبوں سے نہ صرف عام آدمی مستفید ہوگابلکہ ان سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔جب تک ہم اپنی 60فیصد آبادی کی مالی حالت بہترنہیں کریں گے تب تک ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی۔ گھریلومرغبانی کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کے اس منصوبے سے نہ صرف ملک کے غریب اورمتوسط طبقے کی حیوانی لحمیات تک رسائی آسان ہوجائے گی بلکہ اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات بھی مرتب ہوں گے۔مشیروزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ میرے دروازے عام فارمرز کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com