We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، چوہدری محمد سرور

عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، چوہدری محمد سرور

پاکستان تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی، فواد احمد چوہدری
گورنر پنجاب سے راولپنڈی ڈویڑن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

لاہور(یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تمام پالیسوں کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے اور اس ضمن میں تاریخی اقدامات کئے گے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی امور کو درست سمت میں گامزن کیا گیا ہے اور ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ مثبت نتائج بھی جلد برآمد ہو نا شروع جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈویڑن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواداحمدچوہدری اور وفاقی پٹرولیم وزیر غلام سرور خان بھی موجودتھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد احمد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے خوش ہیں اور مختصر مدت میں تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں جن کے دو ر رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ایوانوں میں گورننس کا انداز بدلا گیا ہے اور فیصلے میرٹ پر ہورہے ہیں۔ حکمرانوں کی شہ خرچیوں کی روایات کو دفن کر دیا گیا ہے اور سادگی پر مبنی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے جن سے عوام کا اعتماد حکومتی اداروں پر مستحکم ہوا ہے اور ان تاریخی اقدامات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحریک انصاف نے مشکل حالات میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی ہے، اور چیلنجز بھی بیشمار ہیں مگر ہم نے عوام کی فلاح کا عزم کر رکھا ہے اوراپنے ٹارگٹ کے حصول کیلئے ہر ممکن اقداما ت کئے جائیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ پنجاب کے عوا م کے مسائل کا پوری ادراک ہے ، اوران ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔ بلا تاخیر حکومتی مشنری عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا اور اس ضمن میں منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کو فروغ دیا ہے اور اعلی حکومتی ایوانوں کو عوا م کے لئے کھو ل دیا گیا ہے تاکہ عوا م اور حکمرانوں کے درمیان فاصلے کم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اب اندازہ ہونا چاہئے کہ اب عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار کے ایوانو ں میں آچکے ہیں اور اب عوا م کے مسائل حل ہونگے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کو درست کرنے اور مسائل کو حل کرنے کیلئے سخت فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں مگر کوشش کی گئی ہے عوام متاثر نہ ہو ں اور ان فیصلے کے نتائج بھی جلد آنا شروع ہو جائیں گے اور عوام کو مستقل بنیادوں پر جامع ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام عوامی نمائندوں نے خود کو دن رات عوام کی وقف کر دیا ہے اوربغیر کسی چھٹی کے مسلسل کام کر رہے ہیں اور اس محنت کا مقصد عوام کی فلاحو بہبود ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com