We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی منشور ہے، گورنر

عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی منشور ہے، گورنر

کہ اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنایا جائے گا تاکہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے
لاہور(یو این این )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہی تبدیلی کا دوسرا نام ہے۔ عوام کی خواہشات کا احترام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہی نہیں بلکہ بنیادی منشور ہے۔ اِ ن خیالات کا اظہار اُنہوں نے پیر کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں صوبائی وزیر فنانس مخدوم ہاشم جوان بخت اور صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ انتظامی معاملات پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرصوبائی وزراءنے گورنر پنجاب کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنایا جائے گا تاکہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اختیارات کی مرکزیت کی بجائے نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے اور لوکل گورنمنٹ کا نیا سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت یونین کونسلز کو ترقیاتی بجٹ کا 30فیصد حصہ اِنہیں دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے علاقے کے ترقیاتی کام خود کرواسکیں۔ اُنہوںنے کہا کہ عوام کے فنڈز اِن کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کئے جائیں گے۔گورنرنے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اِس سلسلے میں جامع حکومت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے۔ دریں اثناہءگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہورمیںوائس چانسلر گریژن یونیورسٹی لاہور میجر جنرل(ر) عبیدبن زکریا اور سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل (ر) آصف سندھیلہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ تعلیمی اداروں اور نظام تعلیم کو بہتر بنانے پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com