We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عوام ملک لوٹنے والوں سے ملکی دولت واپس چاہتے ہیں، پرویز الٰہی

عوام ملک لوٹنے والوں سے ملکی دولت واپس چاہتے ہیں، پرویز الٰہی

گزشتہ دور کے نااہل حکمران کی عیاشیوں اور نا عاقبت اندیشی کی وجہ سے وطن عزیز کا بچہ بچہ قرض میں جکڑا ہوا ہے
شمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اس لئے وہ بوکھلاہٹ میں شوشے چھوڑرہا ہے ، الحمراء میں نمائش کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو
لاہور(یو این این )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اس لئے وہ بوکھلاہٹ میں شوشے چھوڑرہا ہے جب سے پاکستان بنا ہے بھارت پاکستان کے خلاف ہے۔ مگر پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے آگے بڑھ رہا ہے۔ عثمان بزدار نہایت سمجھدار، سوجھ بوجھ رکھنے والے اور کام کرنے والے وزیر اعلی ہیں۔ وہ کامیاب وزیر اعلی ثابت ہوں گے۔بلدیاتی نظام بننے سے پہلے ہی احتجاج، سمجھ سے باہر ہے۔گزشتہ دور کے نااہل حکمران کی عیاشیوں اور نا عاقبت اندیشی کی وجہ سے وطن عزیز کا بچہ بچہ قرض میں جکڑا ہوا ہے۔عوام ملک لوٹنے والوں سے ملکی دولت واپس چاہتے ہیں۔ ہم ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا ءآرٹس کونسل لاہور میں یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء کی فن پاروں اور دستکاریوں کے نمونوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بعد ازاں سپیکر نے یونیورسٹی آف گجرات کے طلباء4 سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ علم قوموں کی ترقی کا ضامن ہے۔ آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول سے ہی اقوام عالم کا مقا بلہ ممکن ہے۔ سپیکر نے کہا کہ بچوں کو سستی اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا موجود ہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضلع گجرات معاشی و صنعتی حوالے سے ملک بھر میں ایک مقام و حیثیت رکھتا ہے۔ گجرات کے باسیوں اور ہونہار سپوتوں نے اپنی ذہانت و لیاقت کا لوہا دنیا بھر میں منوایاہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم تربیت کے جدیدترین تصورات کی تکمیل کے لیے ضلع گجرات میں جدید اہمیت کی حامل یونیورسٹی کا قیام ناگزیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء4 و طالبات کو طویل سفر طے کر کے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے دو رداراز شہروں میں اپنی اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور سرچشمہ تعلیم سے فیض یا ب ہونے کے لیے مشکل سفر کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جس کی وجہ سے کئی والدین اپنی بچیوں کو دوسرے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے نہیں بھیج سکتے تھے۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر انہوں نے یہاں پر یونیورسٹی آف گجرات کے قیام کی داغ بیل ڈالی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آرٹ اور علم وفن کو دنیا کی تمام تہذیبوں میں ایک خاص مرکزیت حاصل رہی ہے۔ انہوں نے نمائش میں پیش کردہ طلباء4 کے فن کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کے ٹیلنٹ پر فخر ہے۔ حکومت نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے جامع پروگرام رکھتی ہے۔ بعدازاں
یونیور سٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیاء4 قیوم نے سپیکر کو سو ینیئر بھی پیش کی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com