We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عوام تک درست معلومات پہنچانے کےلئے سوشل میڈیا کا استعمال ضروری ہے،فیاض الحسن چوہان

عوام تک درست معلومات پہنچانے کےلئے سوشل میڈیا کا استعمال ضروری ہے،فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات کی ڈی جی پی آر کے سوشل میڈیا ونگ کے سٹاف سے ملاقات، ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت
لاہور(یو این این ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بدھ کے روز محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے افسران و اہلکاران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ صوبائی وزیرنے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کی موجودہ دور میں ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا ہے۔ ہمیں عوام تک درست معلومات پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا کی ہر لمحہ ضرورت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ابلاغ کے اس موثرہتھیارکے ذریعے حکومت کے عوام دوست اقدامات کی موثر تشہیر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت سوشل میڈیا کے موثر اور بھرپوراستعمال سے اپنے عوام دوست اقدامات اور پالیسیوں سے عوام کو ہر سطح پر آگاہ کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت اور اس سے منسلک تمام اداروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے تاکہ ادارے سے متعلق تمام سرگرمیاں اور معلومات عوام کو صرف ایک کلک پر مل جائیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com