We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عمران نذیر کی چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

عمران نذیر کی چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

لاہور(یو این این)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق اوپنر عمران نذیر نے چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل میں جوڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ شائقین کی دعاؤں سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، اب ایکشن میں نظر آؤں گا اور ڈومیسٹک میں دوبارہ پرفارم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ دوبارہ کرکٹ کھیلوں اور میری یہ دعا قبول ہوگئی، پی ایس ایل کے لیے پیشکش ہوئی تو ضرور کھیلوں گا۔اپنے کیریئر کی میعاد کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اپنی فٹنس کا معیار دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیماری کے علاج کے لیے مدد کرنے پر پی سی بی اور شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کا شکرگزار ہوں، انہوں نے میرا ساتھ دیا جس کے باعث میں اب مکمل صحت یاب ہوں۔خیال رہے کہ عمران نذیر ساڑھے چار سال قبل جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر کھیل سے دور ہوگئے تھے، انہوں نے آٹھ ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اور بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com