We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عمران خان کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے والا لیگی ایم پی اے صوبائی وزراء پر بھاری

عمران خان کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے والا لیگی ایم پی اے صوبائی وزراء پر بھاری


پومی بٹ نے گوجرانوالہ میں لانگ مارچ پر حملہ کیا اور پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی، میڈیا میں شہرت حاصل کی
ڈی جی پی آر کی بدمعاش یونین کو بحال کروانے سیکرٹری اطلاعات کے پاس پہنچ گیا ، سیکرٹری اطلاعات کی یقین دہانی
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سیکرٹری کو فون کر کے حقائق سے آگاہ کیا، لیکن کوئی اثر نہ ہوا
سیکرٹری اطلاعات بلال بٹ اور پومی بٹ کا ایک ہی علاقہ سے تعلق ، رشتہ دار بھی بتائے جاتے ہیں ، ذرائع کا انکشاف
بدمعاش یونین کی ممکنہ بحالی کی اطلاع پر ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹرز مین سراسمیگی پھیل گئی ۔ خواتین افسران خوفزدہ
لاہور (یو این این ) وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے قبل ہونے والے لانگ مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ اور فائرنگ کرنے والا مسلم لیگ ن کا رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ عرف پومی بٹ پی ٹی آئی کے وزراء پر بھاری پر گیا ، ڈی جی پی آر میں غنڈہ گردی ، بدمعاشی اور خواتین افسران سے بدتمیزی کرنے والی یونین کو بحال کروانے کیلئے عہدیداروں کے ہمراہ سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد بلال بٹ کے پاس پہنچ گیا ، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن کی بروقت مداخلت کے باوجود سیکرٹری اطلاعات نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کو دی جی پی آر کی بدمعاش یونین بحال کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی پی آر یونین کے عہدیدار وں نے ادارے میں خوف و ہراس کا ماحول بنا رکھا تھا اور ہر بدمعاشی کے ذریعے افسران کو ڈرا دھمکا کر ہر غیر قانونی کام کروالیتے تھے ، چند ماہ قبل یونین عہدیدارون نے غیر قانونی کام نہ کرنے پر ڈی جی پی آر ہیڈکوارٹرز میں ہنگامہ کر دیا اور خواتین افسران سے انتہائی بدتمیزی کی جس پر اعلیٰ سطحی انکوائری کے بعد یونین پر پابندی لگا دی گئی ۔ یونین عہدیداروں نے مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے عہدیدار اور ایم پی اے عمران خالد بٹ عرف پومی بٹ سے رابطہ کیا جو جمعرات کے روز بدمعاش یونین کے ہمراہ سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد بلال بٹ سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات بلا ل بٹ اور ن لیگی ایم پی اے پومی بٹ دونوں کا تعلق نہ صرف گوجرانوالہ کی بٹ برادری سے ہے بلکہ دونوں کا تعلق ایک ہی علاقہ سے ہے اور آپس میں رشتہ دار بھی بتائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بدمعاش یونین ن لیگی ایم پی اے پومی بٹ کو ساتھ لائی ۔ پومی بٹ کو شہرت اس وقت ملی جب عمراان خان کا لانگ مارچ گوجرانوالی پہنچا تو پومی بٹ نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ مسلح ہو کر حملہ کر دیا اور پولیس کی موجودگی مین فائرنگ کی۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے معاملہ کی اطلاع ملنے پر سیکرٹری اطلاعات کو فون کیا اور بتایا کہ میں نے خود تحقیقات کی ہیں یہ یونین بدمعاش ہے اگر یہ بحال ہو گئی تو ڈی جی پی آر میں ماحول کشیدہ ہو جائے گا ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات نے صوبائی وزیر اطلاعات کو خاطر میں لاتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے پومی بٹ کو اس امر کی یقین دہانی کرا دی ہے کہ بدمعاش یونین بحال ہو جائے گی جس کے بعد ڈی جی پی آر میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور خواتین افسران شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئیں ۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com