We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عمران خان کی رہائش میں بھی سادگی،سرکاری رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل،بشریٰ بی بی

عمران خان کی رہائش میں بھی سادگی،سرکاری رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل،بشریٰ بی بی

اسلام آباد(یو این این)خاتون اول بشریٰ بی بی نے سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا ، سرکاری رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے، فرح خان کا کہنا ہے کہ عمران خان رہائش میں بھی سادگی رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کےبائیس ویں وزیراعظم عمران خان ایوان صدرمیں حلف اٹھانے کے بعد امور مملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وزیراعظم عمران خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ اپنی سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کیا، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان بھی ان کے ساتھ تھی۔خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے رہائش گاہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے، عمران خان رہائش میں بھی سادگی رکھیں گے۔فرح خان کا مزید کہنا تھا کہا عمران خان نے جو شیروانی پہنی وہ عام درزی سے سلوائی گئی تھی۔خیال رہے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خاتون اول بشریٰ بی بی توجہ کا مرکز بنی رہیں، وہ سفید عبایا زیب تن کرکے تقریب میں پہنچیں اور خواتین میں گھل مل گئیں۔یاد رہے کہ نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔تقریب حلف برداری میں آرمی چیف سمیت مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے جبکہ تقریب میں سرحد پار سے آئے مہمان بھی موجود تھے۔حلف برداری تقریب میں عمران خان کی قیادت میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم نے شرکت کی اور سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com