We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور سدھو مدعو

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور سدھو مدعو

اسلام آباد(یو این این)عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کھلاڑیوں اور سابق بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی وزیر اعظم کے لیے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی جس میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو، نوجوت سدھو اور سنیل گواسکر کو مدعو کیا گیا ہے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو اسپورٹس حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا تھا، سابق قومی کرکٹرز سمیت موجودہ کپتان سرفراز احمد نے بھی بنی گالہ میں جا کر انہیں جیت کی مبارکباد دی تھی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com