We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عمران خان قائد اعظم کی روایت پر عمل کرتے ہوئے شیروانی میں حلف اٹھائیں گے

عمران خان قائد اعظم کی روایت پر عمل کرتے ہوئے شیروانی میں حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(یو این این)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیروانی پہن کرحلف اٹھانا ایک روایت ہے جو قائد عظم سے چلی آرہی ہے۔ 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں ہی حلف اٹھایا تھا، جب سے یہ روایت چلی آرہی ہے، عمران خان بھی اس روایت پر عمل کرتے ہوئے شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔ فواد چوہدری نے نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے اندر اور باہر(ن) لیگ کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی پرتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کوعدالت بھجوادیں، جوعدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے، (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com