We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عمران خان اپنے ارد گرد نیب زدہ لوگوں کو دیکھیں اور صفائی کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں،مراد علی شاہ

عمران خان اپنے ارد گرد نیب زدہ لوگوں کو دیکھیں اور صفائی کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں،مراد علی شاہ

لاڑکانہ(یو این این)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان صفائی کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں اور اپنے ارد گرد نیب زدہ لوگوں کو دیکھیں۔ گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا عمران خان نئے آئے ہیں لہذا جلد سیکھ جائیں گے، عمران خان کی تقریر میں وہی باتیں تھیں جو وہ جلسوں میں کرتے رہے ہیں، عمران خان خود کو جلسہ موڈ سے نکال کر سیاسی موڈ میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کو جائز حق دینے کی بات کریں گے تو ہم ان کیساتھ ہوں گے، جہاں سندھ کے لوگوں کی بھلائی ہوگی ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2 گاڑیاں استعمال کروں گا، یہ باتیں صرف کرنے کی ہیں، سادگی کی بات کرنے والے وزیراعظم کیا پی ایم ہاؤس کے ملازمین کو نکال دیں گے، وہ جاگنگ کرنے بھی جاتے ہیں تو ان کے پیچھے 50 گارڈز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صفائی کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں اور اپنے ارد گرد نیب زدہ لوگوں کو دیکھیں جب کہ عمران خان کی جانب سے ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان اداروں پر عدم اطمینان ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے جس طرح پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہمارا فرض بنتا ہے ہم خدمت کریں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتر کام کریں گے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com