We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

علی بابا جاگ گیا اب چالیس چوروں کی خیر نہیں، فیاض الحسن چوہان

علی بابا جاگ گیا اب چالیس چوروں کی خیر نہیں، فیاض الحسن چوہان

پی پی پی کی قیادت ای سی ایل میں نام آنے پر چیخ رہی ہے، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (یو این این)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ چور اور لٹیرے بڑے خشوع و خضوع کے ساتھ ملک کو لوٹ رہے تھے مگر اب علی بابا جاگ گیا ہے 40 چوروں کی خیر نہیں ہے۔ کرپشن کی بندر بانٹ کرنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی ای سی ایل میں نام آنے پر چیخیں مار رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور ان کے حواری قومی خزانے کو مال مفت دل بے رحم سمجھ کے اڑاتے رہے ہیں آج جب ان سے اس لوٹ مار کی پوچھ گچھ ہو رہی ہے تو اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ یہ ہی زرداری صاحب تھے جن کی سالگرہ کا کیک بھی کرپشن کے پیسوں سے آتا تھا۔ لیکن اب ان کو احساس و گیا ہے کہ یہ نواز شریف کی حکومت نہیں ہے کہ کر پٹ عناصر کو کسی قسم کی چھوٹ مل جائے بلکہ اب تو ہر بد دیانت انسان کو اس کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب پر مقدمات پچھلے سال بھی تھے مگر اس وقت وہ جلسے میں مائیکل جیکسن کی طرح ڈانس کر رہے تھے تب انہیں کسی قسم کا کوئی غم نہیں تھا۔ گزشتہ روز جلسے میں آہ و بکا عروج پر تھی کیونکہ ان کو اندازہ ہو گیا ہے کہ کسی قسم کی بندر بانٹ یا مفاہمت اس حکومت میں تو نہیں ہو گی۔ زرداری صاحب اور آل شریف کا یہ ماننا تھا کہ حکومت ان کی جیب میں ہے لیکن عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا یہ عزم ہے کہ اب غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والے کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔ عدلیہ، نیب سمیت تمام تحقیقاتی ادارے آزاد اور خودمختار ہیں۔ اداروں کی تزلیل کی ناکام کوشش کرنے والے تمام کرپٹ سیاستدان جان لیں کہ احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com