We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عطائی ڈاکٹرز علاج کے نام پر موت بیچ رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

عطائی ڈاکٹرز علاج کے نام پر موت بیچ رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

میاں چنوں کے علاقے میں بچی کو علاج کے نام پر معذوری دینے والے عطائی ڈاکٹر کو فوری گرفتار کیا جائے، ینگ ڈاکٹرز
لاہور( یو این این) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز علاج کے نام پر مو ت بیچ رہے ہیں ، جعلی ڈاکٹرز علاج نہیں بلکہ مریضوں کو مہلک بیماریوں کے ساتھ ساتھ عمر بھر کی معذوری بھی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میاں چنوں کے علاقے میں ایک بچی کو عطائی ہڈی جوڑ نے زندگی بھر کے لیے ہاتھ سے معذور کر دیا ہے جو کہ ایک خطرنا ک المیہ ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کو زندگی بھر کی معذور ی دینے والے عطائی ڈاکٹر کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ، اور ڈپٹی کمشنر آفیسر اوکاڑہ اور ڈسٹرکٹ پویس آفیسر اوکاڑہ کو بھی ہدایات جاری کی جائیں کے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عطائیات کے خلاف آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں میں ابھی بھی بہت سے جعلی ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں اگر ان کو گرفتار نہ کیا گیا تو آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہیں گے اور بہت سی معصوم بچیاں معذوری کا شکار ہوتی رہیں گی۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com