We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عراق میں عسکری ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک،دو زخمی

عراق میں عسکری ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک،دو زخمی

بغداد(یو این این)عراق میں داعش تنظیم کے خلاف برسرِ پیکار بین الاقوامی اتحاد کا کہنا ہے کہ عراق میں ایک عسکری ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔عسکری اتحاد کی جانب سے پیر کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ اتوار کی شب اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ ہیلی کاپٹر انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں ایک مشن میں مصروف تھا۔بیان کے مطابق تحقیقات جاری ہیں تاہم اس بات کی کوئی دلیل نہیں ملی کہ ہیلی کاپٹر دشمن کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بننے کے سبب گرا۔امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ جب تک داعش تنظیم سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مدد اور معاونت کی ضرورت ہوئی اُس وقت تک امریکی فوج عراق میں رہے گی۔ ابوظبی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کرنل شون رائن کے مطابق عراق میں عسکری طور پر داعش تنظیم کی شکست کے بعد امریکی فوج کے وہاں باقی رہنے کا بنیادی سبب امن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششیں کرنا ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com