We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عراق میں امریکی افواج اُس کی دعوت پر ملک میں رُکی ہوئی ہیں،کرنل شون رائن

عراق میں امریکی افواج اُس کی دعوت پر ملک میں رُکی ہوئی ہیں،کرنل شون رائن

غزہ (یو این این)داعش تنظیم کے خلاف برسرِ پیکار بین الاقوامی اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل شون رائن کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی افواج اُس کی دعوت پر ملک میں رُکی ہوئی ہیں۔رائن نے باور کرایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عراق میں ایران کا وجود ہے تاہم یہ اُن کے کام کو متاثر نہیں کر رہا ہے۔رائن کے مطابق اگرچہ داعش کی تعداد بہت کم ہو چکی ہے تاہم داعش ایک مشکل دشمن ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ بین الاقوامی اتحاد تنظیم کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔ترجمان کے مطابق عراق میں سیاسی صورت حال اس وقت دُشوار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "بین الاقوامی اتحاد کسی بھی ممکنہ خطرے کو سنجیدگی سے لے گا تاہم ہمارا اصل مقصد داعش کے خلاف لڑنا ہے”۔کرنل شون رائن نے بتایا کہ کُرد فورسز عراقی افواج کے زیر انتظام ہیں اور بین الاقوامی اتحاد مرکزی حکومت کے ذریعے اُن کے ساتھ معاملہ کر رہا ہے۔داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے رائن نے توقع ظاہر کی کہ تنظیم کا سرغنہ کسی بھی جگہ ہو سکتا ہے تاہم وہ کسی بھی نوعیت کی قائدانہ قدرت نہیں رکھتا۔شام کی صورت حال کے حوالے سے ترجمان نے واضح کیا کہ مختلف پیچیدگیوں کے پیش نظر وہاں کی صورت حال عراق سے مختلف ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com