We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

عثمان بزدار ہم سب کے وزیر اعلی ہیں، فیاض الحسن چوہان

عثمان بزدار ہم سب کے وزیر اعلی ہیں، فیاض الحسن چوہان

ہمارے مخالفیں کو نرم گفتار اور شریف النفس وزیر اعلی ہضم نہیں ہو رہا،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت
پارٹی میں ایک فیصد بھی وزیر اعلی سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو

لاہور (یو این این ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں طاقت کا واحد قانونی اور آئینی مرکز وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار ہیں۔ اس میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب انتہائی طاقتور اور با اختیار ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کی بطور وزیر اعلی نامزدگی سے قبل خود عثمان بزدار سمیت کسی رکن اسمبلی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ سردار عثمان بزدار وزیر اعلی ہوں گے۔ مگر جب وہ منتخب ہو گئے تو تمام اراکین اسمبلی اور وزرا ان کی بطور پنجاب کے چیف ایگزیکٹو اتھارٹی کو نا صرف مانتے ہیں بلکہ اس پر مکمل یقین بھی رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ چودھری سرور صاحب، علیم خان صاحب اور چودھری پرویز الٰہی صاحب کا اپنا اپنا دائرہ اختیار ہے اور کوئی ایک دوسرے کے اختیار کو چیلنج نہیں کرتا۔ ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نام نہاد خادم اعلی اور ان کی کابینہ کے دس سالہ دور اقتدار میں پنجاب میں نت نئے ڈرامے ہوتے تھے۔ کبھی کیمروں کو گرا دینا کبھی لانگ شوز پہن کے فوٹو سیشن کروانا۔ ایسے میں سردار عثمان بزدار جیسا نرم گفتار اور شریف النفس وزیر اعلی ہمارے مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر سردار عثمان بزدار کی ایک فیصد بھی مخالفت نہیں ہے۔ تمام اراکین اسمبلی اور وزرا ان کی وزارت اعلی کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ وہ بطور وزیر اعلی صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور صوبے کے معاملات خوش اسلوبی اور تدبر سے چلا رہے ہیں۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com