We are committed to reporting the facts and in all situations avoid the use of emotive terms.

بریکنگ نیوز
english logo

طلبہ کی معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے، مراد راس

طلبہ کی معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے، مراد راس

اساتذہ کا معاشرے میں احترام بحال کئے بغیر فروغ تعلیم کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے
اچھا اور تربیت یافتہ استاد ہی نئی نسل کو بہترانداز سے تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکتا ہے ، وفد سے گفتگو

لاہور(یو این این )صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے پیر کے روز نیومنسٹر بلاک میں ڈسٹرکٹ ٹیچرٹرینرز کے20رکنی وفدنے اقات کی۔ وفدنے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں متعارف کروائے جانے والے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹیچر ٹرینرز کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔صوبائی وزیر مراد راس نے ڈسٹرکٹ ٹیچرز ٹرینرزکے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور وفد سے ٹیچرز ٹریننگ اورکوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر مراد راس نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور معاشرے میں ان کا احترام بحال کئے بغیر فروغ تعلیم کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ایک اچھا اور تربیت یافتہ استاد ہی نئی نسل کو بہترانداز سے زیور سے آراستہ کر سکتے ہیں۔ہماری حکومت اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکو ز کئے ہوئے ہے۔

Translation

اداریہ

آج کی تصویر

مقبول ترین

Whatsapp نیوز سروس

Advertise Here

ضرورت نمائیندگان

روزنامہ جواب

ضرورت نمائیندگان

Coverage

Currency

WP Facebook Auto Publish Powered By : XYZScripts.com